ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بائیڈن نے ویزا پابندی سے متعلق ٹرمپ کے حکم کو منسوخ کردیا

بائیڈن نے ویزا پابندی سے متعلق ٹرمپ کے حکم کو منسوخ کردیا

Thu, 25 Feb 2021 13:04:51    S.O. News Service

واشنگٹن ، 25؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے وبا کے دوران بعض ویزوں پر عائد پابندی کے حکم کو رد کر دیا۔ امریکی صدر کے دفتر سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا ’’یہ فیصلہ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھا، اس کے برعکس یہ امریکی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ تھا۔ اس سے امریکی شہریوں اور جائز مقامی رہائشیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے میں دشواری ہوئی اور امریکی کاروبار کو نقصان پہنچا۔‘‘

خیال رہے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جون 2020 میں یہ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی بھاری بے روزگاری کے درمیان امریکی ملازمین کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔ ان پابندیوں کے تحت غیر مہاجر ورک ویزوں کی کچھ اقسام کو امریکی معیشت کی بحالی کی کوششوں میں معطل کردیا گیا تھا۔ اس فہرست میں ہائی ٹیک صنعتوں میں کام کرنے کے لئے ایچ -1 بی ویزا اور کم ہنر مند کارکنوں، ٹرینیوں، اساتذہ اور کمپنی کے لئے منتقلی کے ویزے شامل ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جو بائیڈن نے متعدد پابندیوں کو کم کیا ہے، جو ڈونالڈ ٹرمپ کی ’زیرو ٹالرینس‘ امیگریشن پالیسی کا حصہ تھے۔


Share: